اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 60 پیسے تک جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی ہے، جو اپنی سفارشات کل تک وفاقی حکومت کو ارسال کرے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں میں مجوزہ تبدیلی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر میں ممکنہ کمی کے اثرات کی بنیاد پر کی جائے گی۔



















