نئے سال 2026 کے پہلے کاروباری دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس میں 2500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 76 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
تاہم، اس وقت ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 600 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2025 کے آخری کاروباری روز 100 انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 54 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تاہم، مارکیٹ میں مثبت رجحان کو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔



















