ملک میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، اور گزشتہ روز کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونا 5700 روپے اضافے سے 4 لاکھ 60 ہزار 262 روپے کا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونا 4887 روپے اضافے سے 3 لاکھ 94 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
عالمی گولڈ مارکیٹ سونا 57 ڈالر اضافے سے 4379 فی اونس ہوگیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 227 روپے اضافے سے 7862 روپے ہوگئی۔



















