Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 1 لاکھ 83 ہزار کی تاریخی بلندی کو بھی عبور کرلیا

اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، جہاں کاروباری دن کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 4000 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر لی۔

بازارِ حصص میں 1 لاکھ 82 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 83 ہزار 964 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق مقامی سطح پر سرمائے کی وافر دستیابی نے سرمایہ کاروں کو دن بھر متحرک رکھا، مہنگائی کم، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور مثبت معاشی پالیساں بھی تیزی کی وجہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2679 پوائنٹس اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔