Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایل پی جی 450 روپے کلو سے زیادہ مہنگی نہیں ہونی چاہیے، وزیر پیٹرولیم

ایل پی جی کی زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی کی قیمتوں کے حوالے سے غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے، تاہم حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی پیٹرول کی طرح شفافیت لانے کے لیے اقدامات کرے گی اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

علی پرویز ملک کے مطابق ملک میں ایل پی جی کی یومیہ کھپت ساڑھے 6 ہزار سے 7 ہزار ٹن کے درمیان ہے، جس میں سے 2 ہزار سے ڈھائی ہزار ٹن مقامی طور پر پیدا ہوتی ہے، جبکہ باقی ضروریات درآمدات کے ذریعے پوری کی جاتی ہیں۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے جلد حکومتی سرگرمیاں نظر آئیں گی اور قیمتوں کے تعین کے نظام میں شفافیت لائی جائے گی۔ ان کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 400 سے 450 روپے فی کلو کے درمیان ہونی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایل پی جی کی زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ حکومت صارفین کو مناسب نرخوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version