Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کس صوبے میں سب سے زیادہ ووٹرز ہیں؟ الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی شرح خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے، جن کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 75 لاکھ 47 ہزار 252 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 33 ہزار 127 ہے، جو مجموعی ووٹرز کا 53.24 فیصد بنتے ہیں، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 43 لاکھ 14 ہزار 125 ہے، جو مجموعی ووٹرز کا 46.76 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 7 کروڑ 79 لاکھ 38 ہزار 807 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں 4 کروڑ 10 لاکھ 67 ہزار 276 مرد اور 3 کروڑ 68 لاکھ 71 ہزار 531 خواتین شامل ہیں۔

سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 12 ہزار 141 ہے، جن میں ایک کروڑ 55 لاکھ 3 ہزار 293 مرد اور ایک کروڑ 34 لاکھ 8 ہزار 848 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 36 لاکھ کے لگ بھگ بتائی گئی ہے، جن میں ایک کروڑ 27 لاکھ 56 ہزار 893 مرد اور ایک کروڑ 8 لاکھ 43 ہزار 205 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

بلوچستان میں مجموعی طور پر 58 لاکھ 13 ہزار 241 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں 32 لاکھ 37 ہزار 761 مرد اور 25 لاکھ 75 ہزار 480 خواتین شامل ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 965 ہے، جن میں 6 لاکھ 67 ہزار 904 مرد اور 6 لاکھ 15 ہزار 61 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی شرح خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے، تاہم خواتین ووٹرز کی تعداد بھی 6 کروڑ 43 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version