Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونا ہزاروں روپے سستا، چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 34 ڈالر کمی سے 4049 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی جبکہ چاندی مہنگی ہوگئی، فی تولہ سونا 3400 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2915 روپے کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 34 ڈالر کمی سے 4049 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 45 روپے فی تولہ اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5768 روپے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version