Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں ڈینگی پھر سرایت کرنے لگا، رواں برس 2369 کیسز رپورٹ

ماہ ستمبر 448 میں اور ماہ اکتوبر 495 ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی

شہرقائد میں ڈینگی پھر سرایت کرنے لگا رواں برس کراچی میں ڈینگی کے 2369 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں  گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ماہ ستمبر 448 میں اور ماہ اکتوبر 495 ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی۔

یکم جنوری تا 10 نومبر ضلع شرقی میں سب سے زیادہ میں709 کیسز رپورٹ  ہوئے جبکہ ضلع جنوبی607 ،ضلع وسطی 334، ضلع کورنگی 282 کیسز رپورٹ ہوئے اسی طرح ضلع ملیر 204، ضلع غربی 119 اور ضلع کیماڑی 114 کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 1 شخص ہلاک ہوا۔

 دوسری جانب ڈاکٹر عمر سلطان جوکہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ ڈینگی مخصوص مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جوکہ صاف پانی پر نشونما پاتا ہے، یہ مچھر خصوصاََ صبح سویرے اور مغرب کے وقت کاٹتا ہے۔

 ڈاکٹر عمر سلطان نے بتایا کہ ڈینگی کی علامات میں یکدم تیز بخار، جسم اور سر میں شدید درد شامل ہیں اس کے علاوہ جسم پر لال دھبے اور ناک کان منہ سے خون کا اخراج ہوتا ہے۔

، ڈاکٹر عمر سلطان کے مطابق ڈینگی میں انسانی جسم میں خون جمنے کی صلاحیت پیدا کرنے والے خلیوں کی کمی ہوجاتی ہے پلیٹیلیٹس کی کمی سے انسانی جان جانے کا خدشہ موجود ہوتا ہے ڈینگی ایک جان لیوا مرض ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری مچھر کے کاٹنے سے بچاؤ کی اشیاء کا استعمال کریں، زیادہ سے زیادہ پانی پیئے، صحت بخش اور قوت مدافعت میں اضافے کرنے والی غذا کا استعمال کریں، جبکہ تیز بخار کی صورت میں فوری قریبی استعمال سے رجوع کریں۔

Exit mobile version