
سپریم کورٹ کے نئے 7 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے نئے 7 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ نئے 7 ججز کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں پہلی بار عدالتی احاطے کے لان میں منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے تمام سات ججز سے حلف لیا۔ جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے سپریم کورٹ جج کا حلف اٹھایا۔







