
نامور شاعر و نغمہ نگار احمد راہی کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
فلمی دنیا کو لازوال گیتوں سے مالا مال کرنے والے معروف شاعر، نغمہ نگار اور رائٹر احمد راہی کو مداحوں سے بچھڑے آج 23 برس بیت گئے، مگر ان کے تخلیق کردہ سدا بہار نغمے آج بھی سننے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ احمد راہی کا اصل نام غلام احمد تھا، وہ 13 نومبر 1923ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے اور 1940ء میں لاہور منتقل ہو گئے







