
معروف شاعر احمد فراز کو ہم سے بچھڑے 17 برس بیت گئے
اردو ادب کے معروف ترقی پسند شاعر، لازوال غزلوں کے خالق اور حق و صداقت کے ترجمان احمد فراز کو دنیا سے رخصت ہوئے آج 17 برس بیت گئے لیکن ان کا کلام آج بھی دلوں میں زندہ ہے۔ احمد فراز 12 جنوری 1931 کو کوہاٹ میں پیدا ہوئے، وہ اپنے اشعار کے ذریعے انسانی حقوق، آزادی اظہار اور ظلم کے خلاف ایک مضبوط آواز بن کر ابھرے،







