
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چترال، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ







