Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور سے گرفتار کئے جانے والے بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کو آج سول جوڈیشل میجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران وکیل شاہد اسلم  کا کہنا تھا کہ صحافی شاہد اسلم کسی قسم کے ڈیٹا لیک میں ملوث نہیں ہیں جس کے جواب میں ایف آئی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف ڈیٹا جاری کرنے سے پاکستان کی عالمی میڈیا میں بدنامی ہوئی ہے اور ہمارے پاس شواہد ہیں کہ ڈیٹا دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمیں لیپ ٹاپ سمیت دیگر تکینیکی آلات کی برآمدگی کے لئے جسمانی ریمانڈ چاہئے جس پر شاہد اسلم کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کسی صحافی کو گرفتار کرنے کے لئے ایس او پیز طے کرواچکی ہے  تاہم ایف آئی اے کی طرف سے گرفتاری تو دور کی بات پہلے پی ایف یوجے کو اعتماد میں لینا ضروری قراردیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم لاہور سے گرفتار

صحافی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے پاس ڈیٹا منتقل کرنے کا کوئی ثبوت ہے تو وہ عدالت میں پیش کریں، ایک مشکوک الزام پر گرفتار کرنا اور جسمانی ریمانڈ مانگنا غیر قانونی ہے، میں ذمہ دار صحافی ہوں میں نے کسی کا کوئی ٹیکس ڈیٹا کسی کو نہیں دیا  ہے۔

بعدازاں سول جج عمر شبیر نے کیس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صحافی شاہد اسلم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔

 

خیال رہے کہ بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم نے عدالت کے باہر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے احمد نورانی کو ڈیٹا ٹرانسفر نہیں کیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس میری طرف سے سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کا ثبوت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version