چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی اسلام آباد کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں حسان خان نیازی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
حسان خان نیازی کی ضمانت کی درخواست پر قیصر امام کی جانب سے دلائل دیے گئے۔ عدالت نے حسان نیازی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے تیس ہزار روپوں کے مچلکوں کے عوض حسان نیازی کی اسلام آباد کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔
