Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات پر چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف جناح ہاؤس حملہ سمیت 5 مقدمات پر عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڑ، گلبرگ، شادمان سمیت دیگر پولیس سٹیشنز پر مقدمات درج ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version