سپریم کورٹ نے این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان سے مکالمہ کیا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر موثر ہو چکی ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی سر بلکل موثر ہو چکی ہے۔ اجازت دیں تو معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی سے نئی ہدایات لے لوں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اسمبلی تحلیل کے بعد اس معاملے پر کیا ہو سکتا ہے، اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ نئے انتخابات کا تو ہمیں بھی بے صبری سے انتظار ہے۔
عدالت نے این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
