Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر آج سماعت موخر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر آج سماعت نہیں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور گھر کا کھانا فراہمی کی درخواست آج ہونا تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدم دستیابی کے باعث آج سماعت نہیں ہو سکے گی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت اور جیل حکام سے آج جواب طلب کر رکھا تھا۔

چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی، وکیل شیر افضل مروت، عمیر نیازی اور نعیم حیدر پنجھوتھا کو ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version