Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور ہائیکورٹ کا حسان نیازی کو کل تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو کل تک عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نے بیٹے کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف اور اس کی بازیابی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بیٹے کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کی بازیابی کے لیے سرکاری وکیل کی جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کرلی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کی بازیابی کے لیے سرکاری وکیل کو مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر حسان نیازی پنجاب پولیس کی تحویل میں ہیں تو 18 اگست کو پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف کے رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو ایبٹ اباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور ایبٹ آباد پولیس نے حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version