Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ؛ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست خارج

سپریم کورٹ آف پاکستان نے معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے، جس پر وکیل دانیہ عامر نے کہا کہ عدالت مہلت دے تو کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ اتنے سال بعد باڈی نکالنے سے کیا حاصل ہو گا، جس پر وکیل نے کہا کہ چاہتے ہیں پوسٹ مارٹم ہو وجوہات سامنے آئیں۔

دوران سماعت جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ اب تک تو باڈی ڈی کمپوز ہو چکی ہو گی۔

وکیل دانیہ عامر نے کہا کہ عدالت اجازت دے تو درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

عدالت نے وکیل کی کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست خارج کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version