Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج تو ٹرک بھر کر نیب کے کیسز کا ریکارڈ آرہا ہے، جج محمد بشیر

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا ہے کہ آج تو ٹرک بھرکر نیب کے کیسز کا ریکارڈ آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کا اسٹاف واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ججز نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاف دیگر عدالتوں میں تعینات کردیا گیا تھا۔

نیب پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں نیب کے کیسز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کریں گے۔

احتساب عدالت نمبر ایک میں جج محمد بشیر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کے کیسز کا ریکارڈ آرہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ رجسڑار آفس نے کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دیں ہیں۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر نیب ترامیم کو کالعدم دے دیا تھا۔

عدالت نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا جس کے بعد مختلف سیاستدانوں کے خلاف نیب کے مقدمات بحال ہوگئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version