Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امجد صابری قتل کیس؛ مرکزی ملزم جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی حکام کے حوالے

معروف قوال مرحوم امجد صابری قتل کیس کے مرکزی ملزم حافظ قاسم رشید کو 3 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے کالعدم تنظیم کے ملزم حافظ قاسم رشید کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت مین پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم امجد صابری قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے، ملزم قانون نافظ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے، تاہم گرفتار ملزم سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا ہے۔

تفتیشی افسر نے ہائی پروفائل ملزم سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے ملزم کو 3 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی حکام کے حوالے کردیا اور تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو 4 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

گزشتہ روز محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ اور کالعدم لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشت گرد حافظ قاسم رشید عرف بلال عرف گنجا کو گرفتار کرلیا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم حافظ قاسم رشید کو پٹیل پاڑہ سے گرفتار کیا گیا، تاہم گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد ہوئی، ملزم دوران گرفتاری جیل سے ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، اس نے عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے ذریعے امجد صابری سمیت رینجرز کے 4 جوانوں کا قتل کرایا۔

ترجمان کے مطابق ملزم متعدد سنگین نوعیت و دہشت گردی کے مقدمات میں جیل میں بند تھا تاہم ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا، جبکہ ملزم نے اسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل پیر مسعود احمد اور دیگر کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔

واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو بچھڑے 6 برس بیت گئے ہیں، انکو 6 سال قبل کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

امجد صابری 6 برس قبل 22 جون 2016 بمطابق 16 رمضان المبارک کو ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کیلئے نکلے اور مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے اس آواز کو ہمیشہ کیلئے خاموش کردیا۔

فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھنے والے امجد صابری کے قاتل تو پکڑے گے اور عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا بھی سنا دی لیکن بے رحم دہشت گرد تختہ دار پر کب جھولیں گے یہ ایک سالیہ نشان ہے۔

یاد رہے کہ امجد صابری نے 23 دسمبر 1976 کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھیں کھولی، انہوں نے قوالی کی ابتدائی تربیت اپنے والد غلام فرید صابری اور چچا عظمت صابری سے حاصل کی اور محض 8 سال کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا، قوالی انہیں ورثے میں ہی ملی، انہوں نے قوالی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو اس انداز سے منوایا کہ جس کی مثال ملتے نہیں ملتی۔

امجد صابری نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت، پاکستان سمیت دنیا بھر کے 17ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version