لاہور: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے جسٹس چوہدری اقبال کو بھجوا دی گئی ہے۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق جیتنے والے امیدواروں کے حساب سے مخصوص نشستیں سیاسی جماعت کو ملے گی، الیکشن کمیشن نہ تو ٹریبونل ہے نہ ہی عدالت۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور دیگر سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لیے جسٹس چوہدری اقبال کو بھجوا دی اور کہا کہ اس طرح کے دیگر کیسوں پر فاضل جج سماعت کر رہے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر مزید سماعت ملتوی کر دی ۔
