اسلام آباد: پی ٹی آئی لیڈر شپ اور وکلاء سے مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کیخلاف تحریک انصاف کے بانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں وزارت داخلہ، ہوم سیکریٹری کے ساتھ حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ اور وزارت دفاع بھی فریقین میں شامل ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپریٹنڈنٹ جیل مجھے وکلاء اور پارٹی لیڈرشپ سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں پارٹی لیڈر شپ سے مختلف امور پر مشاورت کی اجازت دی جائے اور حساس اداروں کو سول انتظامیہ کے امور میں مداخلت سے روکا جائے۔
