Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد حلقوں میں مبینہ دھاندلی، ن لیگ کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیانِ حلفی طلب

اسلام آباد: الیکشن ٹریبیونل اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلوں پر مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیانِ حلفی طلب کر لیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

جسٹس طارق محمود نے تینوں حلقوں سے ن لیگی ایم این ایز اور پی ٹی آئی امیدواروں کو روسٹرم پر طلب کرلیا اور کہا کہ پہلے تینوں امیدواری کے وکیلوں سے ایک نقطے پر سوال کرتے ہیں، پھر الگ الگ کسی کو سنتے ہیں۔

الیکشن ٹریبونل نے وکلاء کو الیکشن ایکٹ کا سیکشن 147 پرھنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ ایکٹ اور رول دونوں ہے کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

الیکشن ٹریبونل نے کہا کہ امیدوار اپنے تمام گواہوں کی لسٹ فراہم کرے گا اور جواب جمع کرواتے ہی امیدوار اپنے تمام فارم 45 جمع کروائے گا، یہ سب آئین اور قانون آپ کے سامنے ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے وکلاء سے استفسار کیا کہ اس پر کسی کو اعتراض ہے؟ ہم اس وقت بنیادی قانون کی بات کر رہے ہیں، کہا گیا جلدی ٹرائل ہورہا جلدی ٹرائل ہورہا ہے، ہم نے آئین اور قانون پڑھا ہے، اس پر کوئی اعتراض؟

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر وکالت نامے کے بات کرنے والے طارق فضل چوہدری کے وکیل کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ جب تک آپ کا وکالت نامہ نہیں آتا، آپ بات نہیں کر سکتے، الیکشن کمیشن کا آڈر اس وقت معطل ہے، اگر وہ بحال ہو جائے گا تو ہم یہ اپیلیں نہیں سنیں گے۔

الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کی اپیلوں کی سماعت مرحلہ وار شروع کردی، سب سے پہلے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی جارہی ہے، الیکشن ٹریبونل نے دیگر حلقوں کے امیدواروں اور ان کے وکلاء کو بیٹھنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ الیکشن پٹیشنز کی سماعت پر پہلے طریقہ کار طے کر رہے ہیں پھر سارے کیسز سنیں گے، روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی،  کسی کو اعتراض ہے تو ابھی بتا دے۔

اسلام آباد کے الیکشن ٹریبیونل نے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیانِ حلفی طلب کر لیے اور این اے 48 سے ن لیگ کے امیدوار راجہ خرم نواز کو 30 ہزار جرمانے کے ساتھ کل تک فارم 45 ، فارم 47 اور گواہوں لسٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version