Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این سی او سی نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا؟

این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی پابندیوں سے متعلق ایک نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جو کہ جعلی ہے۔

واضح رہے کہ 18 جنوری کو بھی  این سی او سی کے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر اسکولوں کی بندش سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر پرائمری اسکولوں کی بندش سے متعلق خبریں ٹویٹر پر وائرل ہو رہی تھیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگلے حکم تک پاکستان میں تمام پرائمری اسکول بند رہیں گے، یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کیا گیا، مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

اس ٹویٹر اکاؤنٹ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو ہیش ٹیگ کیا گیا ہے۔

تاہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے پرائمری اسکولوں کی بندش سے متعلق ایک جعلی خبر گردش کر رہی ہے، جعلی خبر شیئر کرنے والے ٹویٹر اکاؤنٹ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے ذریعے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version