موسم سرما کے آتے ہی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے موسم سرما کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بوائز اسکولز سنگل شفٹ صبح ساڑھے 8 بجے سے سوا 12 بجے تک، گرلز اسکولز صبح سوا 8 بجے سے سوا 2 بجے تک ہوں گے۔
ڈبل شفٹ اسکولز میں مارننگ شفٹ تمام گرلز اور بوائز اسکولز صبح پونے 8 بجے لگیں گے جبکہ چھٹی سوا 12 ہو گی۔
دوسری شفٹ کے تمام اسکولز دو پہر ساڑھے 12 بجے شروع اور چھٹی پانچ بجے ہو گی۔
واضح رہے کہ جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدر آمد پیر 16 اکتوبر سے ہو گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
