Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنیوالے طلبہ کی شامت آگئی

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنیوالے طلبہ کی شامت آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنے والے طلبہ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنے والے طلبہ پر 2 سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ پابندی ایٹا کی تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ 219 طلبہ پر 2 سال کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے پر پابندی عائد ہو گی۔ وہ امتحان میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں مختلف مراکز میں طلبہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز اور دیگر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔  جس کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ نے ٹیسٹ کو منسوخ کر دیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version