Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جامعہ کراچی میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے اہم خبر آگئی

جامعہ کراچی میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے داخلہ ٹیسٹ 3 دسمبر کو ہوں گے، جس کے طلبا کو ایڈمٹ کارڈز جاری کردیئے گئے۔

ڈائریکٹرایڈمیشنز کا کہنا ہے کہ بی ای، بی ایس، بی ایڈ، آنرز ٹیسٹ بیسڈ پروگرام کے ایڈمٹ کارڈز جاری کر دیئے گئے ہیں، طلبہ ایڈمٹ کارڈز یونیورسٹی ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں۔

ڈایئریکٹر ایڈمیشنز نے طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ کی ہارڈ کاپی نکلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارڈ کاپی کے بغیر امتحانی سینٹر میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

Exit mobile version