تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔
گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے مجوزہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب مئی کے تیسرے ہفتے میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔
دوسری طرف سندھ میں بھی بڑھتی ہوئی گرمی کے پیشِ نظر موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔
