Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایڈوفی فنانشل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو نان بینکنگ فنانشل کمپنی لائسنس دے دیا ہے۔

 یہ ادارہ پاکستان میں اسٹڈی ناؤ، پے لیٹر اقدامات کے لیے پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ ايس آئی ایف سی کے تحت قائم کئے گئے تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کا اولین منصوبہ ہے۔

صارفین کو بہتر تعلیمی سہولت فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مختلف ڈیجیٹل قرضوں کے کاروباری ماڈلز کو تسلیم کیا ہے جو باآسانی قرض کے حصول کے لئے سہولیات پیش کرتے ہیں۔

یجیٹل قرض کے لائسنس کے تحت اسٹڈی ناؤ، پے لیٹر منصوبے کا تعارف طلباء کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے قرض حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے مالی امداد کی پیشکش کرکے کم آمدنی والے طلباء کے لیے فنڈنگ کی رکاوٹوں اور مہنگے تجارتی مطالعاتی قرضوں پر انحصار کو کم کرنا ہے۔

ایڈوفی فنانشل سروسز جو اب اس شعبے میں سرخیل ہے، جس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان میں تعلیمی قرضوں کے انتظام کو تبدیل کرنے میں رہنمائی کرے گی۔

کمپنی ایک صارف دوست ڈیجیٹل انٹرفیس تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو درخواست کے عمل کو ہموار کرے گا اور انفرادی طلباء کے مالی حالات کے مطابق ادائیگی کے لچکدار منصوبے پیش کرے گا۔

Exit mobile version