Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عامر خان بوڑھے ہوگئے؛ نئی ویڈیو اور تصاویر نے سب کو چونکا دیا

بھارتی فلم انڈسٹری سُپر اسٹار عامر خان کی سفید داڑھی میں ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارٹی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو وائرل تیزی سے ہورہی ہے جس میں اُنہیں ماسک پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی فوٹو گرافرز عامر خان کی تصاویر لینے لگتے ہیں تو اداکار چہرے سے ماسک ہٹاتے ہیں اور اُن کی سفید داڑھی دیکھ کر سب حیران ہوجاتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عامر خان کا یہ نیا روپ اپنے نئی فلم کے لیے اپنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version