پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار نعمان اعجاز نے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے والدین کو اہم مشورہ دے دیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے پاکستان میں نئے جوڑوں کے درمیان طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ والدین شادی سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ اُن کے بچے کمانا شروع کردیں ورنہ حالات خراب ہوجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نعمان اعجاز کا مداحوں کو دلچسپ مشورہ
ان کا کہنا تھا کہ نئے جوڑوں میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے میں والدین سے کہنا چاہتا ہوں کہ چھوٹی عمر میں بچوں کی شادیاں مت کرائیں، کمائی نہ ہونے کی وجہ سے نئے جوڑوں کے درمیان لڑائیاں شروع ہوتی ہیں جس کا نتیجہ طلاق نکلتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: با وضو ہو کر اپنا کردار ادا کرتا ہوں، نعمان اعجاز
معروف اداکار نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کی زندگی سے کھیلنا بند کردیں اور سمجھدار ہونے کے بعد انہیں شادی کے متعلق خود فیصلہ کرنے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں بوڑھا نہیں کلاسک ہو رہا ہوں، نعمان اعجاز
