پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی 25 ویں سالگرہ کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں معروف ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر کنول اپنے شوہر اور بیٹی کے ہمراہ اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی نئی ویڈیو وائرل
کنول آفتاب نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ 25 کا ہندسہ لیے کھڑی ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں کنول آفتاب کو خوبصورت مغربی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
