ملک بھر کےعوام چھوٹے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کے حق میں بول پڑے، کوئٹہ، لیہ، بہاولنگر، کراچی کے شہریوں نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے نئے صوبوں کی حمایت کر دی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ بلوچستان جیسے بڑے رقبے کے صوبے کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبادی بڑھنے کے ساتھ نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، اس سے لوگوں کو بنیادی سطح پر سہولیات ملیں گی۔
شہریوں نے مزید کہا کہ صوبہ بہاولپور بننے سے جنوبی پنجاب کے شہروں کے مسائل حل ہوسکیں گے، نئے صوبے بننے سے سندھ کے نظرانداز علاقے بھی ترقی سے مستفید ہوں گے۔
