Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو: شاہ رخ خان نے ’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ گاکر محفل لوٹ لی

بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ  شاہ رخ خان نے صدابہار رومانوی گانا ’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ گا کر محفل ہی لوٹ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک آٹو ایکسپو 2023 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں شاہ رخ خان نے اپنی سپرہٹ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی یاد تازہ کرتے ہوئے اس کا ایک رومانوی گانا ’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ گایا تووہاں کا ماحول ہی رومینٹک ہوگیا اور سب خوشی سے تالیاں بجانے لگے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کیخلاف احتجاج کرنے والوں کو دو ٹوک پیغام

اسٹیج پر کھڑے کنگ خان نے گانے کی چند لائنز گانے کے بعد مسکراتے ہوئے کہاکہ  یہ گانا کافی رومانی انداز کا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان مذکورہ بالا تقریب کی کار برانڈ کے برانڈ ایمبسڈر ہیں۔

مزید پڑھیں: فلم ’پٹھان‘  کیلئے شاہ رخ خان نے کتنے سال سخت ورزش کی؟

متعلقہ خبریں

Exit mobile version