Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکار ’علی سیٹھی‘ دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرینگے

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سپر ہٹ گانے ’پسوڑی‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی سنگر علی سیٹھی اب امریکی میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرینگے۔

 گانے ’پسوڑی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے سنگر، سونگ رائٹر اور کمپوزر علی سیٹھی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ وہ 14 اپریل سے شروع ہونے والے ’کوچیلا میوزک فیسٹیول‘ میں پرفارم کرینگے۔

کوچیلا میوزک فیسٹول ہر سال کیلیفورنیا کے صحرا کولوراڈو میں منعقد کیا جاتا ہے۔

موسیقی کا یہ میلہ 14 سے 16 اپریل اور 21 سے 23 اپریل 2023 تک دو ویک اینڈ پر منعقد ہوگا۔

موسیقی کے اس عالمی میلے میں اس سال بھارتی گلوکارہ دلجیت دوسنجھ اورڈیسپاسیٹو سمیت دنیا بھر سے 160 سے زائد گلوکار پرفارم کریں گے۔

واضح رہےکہ علی سیٹھی اس میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے دوسرے پاکستانی موسیقار بن جائیں گے۔ جبکہ ان سے قبل امریکن پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے بھی پرفارم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: علی سیٹھی ٹائم میگزین کی 100 نیکسٹ لسٹ میں شمولیت

یاد رہے کہ علی سیٹھی نے کئی سالوں سے پاکستان میں شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی کشش ملک کی سرحدوں سے باہر بھی پھیلی ہوئی ہے۔

کوک اسٹوڈیو کے تازہ ترین سیزن میں ان کا ہٹ گانا پسوڑی، جس پر انہوں نے گلوکارہ شے گِل کے ساتھ پرفارم کیا، پہلے ہی یوٹیوب پر 400 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کرچکا ہے۔

اس گانے کی شہرت گلوکار کے عالمی اسٹارڈم اور مداحوں کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔

ان کے شاندار کام کے اعتراف میں ٹائم میگزین نے لاہور میں پیدا ہونے والے گلوکار کو ٹائم میگزین کی 100 نیکسٹ لسٹ میں شامل کیا ہے۔

اس کیٹلاگ میں ایسے افراد شامل ہیں جو دنیا کے رہنما بن کر ابھر رہے ہیں اور عالمی رجحانات پر اثر اندازہو رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version