پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار فیضان شیخ اور انکی اہلیہ ماہم عامر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیضان شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار فیضان شیخ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ انجوائے کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیضان شیخ نے نامور اداکار فیصل قریشی سے متعلق حیران کن انکشاف کیا تھا۔
اداکار فیضان نے اپنی اہلیہ ماہم عامر کے ہمراہ متھیرا کے شو میں شرکت کی تھی۔

اس ہی دوران فیضان نے فیصل قریشی کے بارے میں ایک انتہائی حیران کن انکشاف کیا تھا کہ اداکار فیصل قربانی خود کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ قربانی کرنے سے لے کر جانور کی کھال اتارنے اور گوشت کو کاٹ کر حصوں میں تقسیم کرنے تک وہ سب کچھ خود کرنا پسند کرتے ہیں اور وہ اس میں ماہر ہیں۔















