Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ساتھی فنکاروں کے جوابی نوٹس؛ فیروز خان کا طنزیہ جواب

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے ساتھی فنکاروں کے جوابی نوٹس پر طنزیہ ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

حال ہی میں اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ سمیت ساتھی فنکاروں کو قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کے جواب میں ساتھی فنکاروں نے بھی نوٹس بھیج دیا۔

       جوابی نوٹس بھیجنے پر فیروز خان نے فنکاروں کو کرارا جواب دیا، فیروز خان نے ٹوئٹر پر دو مختلف ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک طنزیہ ٹوئٹ شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ کیا دبے وو جس پہ حمایت کا ہو پنجہ تیرا؛ کیا کرتا نہیں شکار شیر کا؛ کتا تیرا؟ ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ فیروز خان بڑی مشکل میں آگئے؛ اداکار منیب بٹ نے اہم قدم اٹھالیا

اس کے علاوہ پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’میں نے تمہیں حاصل کرلیا‘۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version