پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار فیصل قریشی نے ایوارڈ شوز سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ایوارڈ نہیں ملتے بلکہ اس میں لابی اور فیورٹ ازم کا چکر چلتا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی شوبز ایوارڈ ملنے میں شو آرگنائزر، چینلز اور اسپانسر برانڈز سب اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: والد سے بچھڑنے کے بعد بہت تکلیف دہ وقت گزارا؛ فیصل قریشی
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ ایوارڈ شو کے اندر اپنے پسندیدہ فنکاروں کو جمع کر کے ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔
اداکار فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ایک زمانے میں وہ بھی فیورٹ رہے ہیں لیکن اب وہ اس کی پروا نہیں کرتے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: فیضان شیخ کا اداکار فیصل قریشی سے متعلق حیران کن انکشاف














