Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اجے دیوگن کی سنیل شیٹی کو بیٹی کی شادی پر مبارکباد

بھارت کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اداکار سنیل شیٹی کو بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی ہے۔

  حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سنیل شیٹی کو بیٹی اتھیا شیٹی کی کے ایل راہول کے ساتھ شادی پر مبارکباد دی ہے۔

  اُنہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’میرے پیارے دوستوں، سنیل شیٹی اور مانا شیٹی کو ان کی بیٹی اتھیا سیٹی کی کرکٹر کے ایل راہول سے شادی پر بہت مبارک ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ تبو کا اجے دیوگن سے متعلق اہم انکشاف

انہوں نے سنیل شیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس پر مسرت موقع پر آپ کو خاص طور پر مبارکباد دیتا ہوں‘۔

واضح رہے کہ کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی آج شام 4 بجے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

Exit mobile version