بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کترنیہ کیف کے انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد 70 ملین ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ خبر دی کہ اُن کے فالورز کی تعداد 70 ملین ہوگئی ہے۔
انہوں نے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ “یہاں آپ کو دِکھ رہے ہیں میرے 70 ملین فالورز”۔
اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف 14 برس کی تھی جب انہوں نے ماڈلنگ شروع کی جبکہ 2003ء میں انہوں نے اپنی پہلی فلم “بوم” میں کام کیا۔
کترینہ کیف ایک برطانوی ہندستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ہندی زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں اور ان کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کترنیہ کیف سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
