بلاک بسٹر بالی ووڈ فلم “منا بھائی ایم بی بی ایس” کی مقبول ترین جوڑی منا بھائی اور سرکٹ نے مداحوں کو اچھی خبر سنادی۔
بالی ووڈ ادا کارہ سنجے دت (منابھائی) نے اپنے آفیشل آکاونٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئےاپنی فلم کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا۔
فلم کے پہلے پوسٹر میں ارشد وارثی (سرکٹ) اور سنجے دت (منابھائی) قیدی کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، جو کہ ایک جیل میں قیدی ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں سنجے نے لکھا کہ “ہمارا انتظار آپ سے زیادہ ہو چکا ہے لیکن انتظار آخرکار ختم ہو گیا، اپنے بھائی ارشد وارثی کے ساتھ ایک اور دلچسپ فلم کے لیے آ رہا ہوں. آپ کو دکھانے کا انتظار نہیں کر سکتا، دیکھتے رہیں!”۔
یہ بھی پڑھیں: نشہ کرنے کے بعد کیا ہوا؟ سنجے دت کا حیران کن انکشاف

واضح رہےکہ بالی ووڈ فلم “ منا بھائی ایم بی بی ایس“ کے منا بھائی اور سرکٹ کی اس جوڑی نے مختلف فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں “انتھونی کون تھا “ اور منا بھائی کا سیکوئل اور ”لگے رہو منا بھائی“ شامل ہیں۔