Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شوبز کی معروف جوڑی اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں نیمل خاور کو ان کے شوہر حمزہ علی عباسی اور دوستوں کے ہمراہ انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نیمل خاور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حمزہ علی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ میٹھا سا نومبر۔

وائرل تصاویر میں نیمل خاور اور حمزہ علی کو موسم انجوائے کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version