پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ہلکے رنگ کی ساڑھی زیبِ تن کی ہوئی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا شاہ رخ خان کے نام محبت بھرا پیغام جاری
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں ماہرہ خان کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کے ٹوئٹ پر اب تک دل دکھتا ہے، خلیل الرحمان
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
