Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان نے کس ہالی ووڈ ہیرو کے اسٹنٹ ڈائریکٹر کی خدمات حاصل کیں؟

کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان نے چار سال کے بعد بڑی اسکرین پر دھماکے دار واپسی کی ہے۔

فلم پٹھان میں وہ ایک ایکشن ہیرو کے روپ میں نظر آئے اور کمال مہارت سے اپنے ایکشن اسٹنٹ کیے جوکہ ان کے فینز کو کافی پسند آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پٹھان میں شاہ رخ نے ایکشن کیلئے ہالی ووڈ ہیرو ٹام کروز کے اسٹنٹ ڈائریکٹر کی خدمات حاصل کیں۔

فلم پٹھان میں فلمائے گئے ایکشن سینز کےلیے اسٹنٹ کوآرڈینیٹر کیزے او نیل کی خدمات لی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ اسٹنٹ کوآرڈینیٹر نے مشن امپوسیبل اور ٹاپ گن:میوریک میں ٹام کروز کے ساتھ کام کیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ہی اسٹار کی سلور اسکرین پر دھماکے دار واپسی ہوئی ہے۔ ٹام کروز اور شاہ رخ خان دونوں ہی آخری مرتبہ 2018 میں بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version