Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم پٹھان کے مرکزی کرداروں نے کامیابی کا جشن کیسے منایا؟

بھارت کی بلاک باسٹر فلم پٹھان کے مرکزی کرداروں نے کامیابی کا جشن صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منایا۔

حال ہی میں بالی ووڈ فلم کی بلاک باسٹر فلم پٹھان نے دنیا بھر سے لگ بھگ 500 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

اس حوالے سے فلم کے مرکزی کرداروں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم سمیت فلم کے ہدایت کار سدھارت آنند نے ایک پریس میٹ اپ میں شرک کی۔

 یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا

اس موقع پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’ زندگی کے لگ بھگ دو سال کورونا وبا میں گزرے اس وقت میرے پاس کوئی کام نہ تھا ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ اس میں دو باتیں اچھی ہوئیں۔ ایک تو اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے بچوں کو بڑا ہوتا دیکھا اور دوسری بات کہ یہ کھانا پکانا سیکھ لیا‘۔

اداکار نے کہا کہ ’ کھانا پکانے کے فن نے مجھے سیٹ پر بھی مدد دی۔ میں ہر روز پٹھان کے ڈائیریکٹر سدھارت کو پیزا کھلاتا تھا ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ بالی ووڈ ’پٹھان‘ نے لڑکوں کو بال لمبے کرنے کی ٹپ دیدی

گفتگو کے دوران اداکارہ دیپپیکا پاڈوکون نے کہا کہ ’ سیٹ پر شاہ رخ خان اکثر کھانا بناتے تھے، پیزا بناتے مگر چونکہ میں اس دوران بہت سخت ڈائٹ پر تھی اسی لئے میں زیادہ کھانا نہیں کھا سکی ‘۔

Exit mobile version