Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عرفی جاوید کس مشہور بھارتی اداکار سے شادی کرنے کی خواہشمند ہیں؟

بھارت کی معروف اداکارہ عرفی جاوید بالی ووڈ کنگ خان سے شادی کی خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں متنازع فیشن سینس سے خبروں کی زینت بنی رہنے والی عرفی جاوید سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ شاہ رخ کیلئے کچھ کہنا چاہیں گی؟

جواب میں عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ ’آئی لویو شاہ رخ جی مجھے دوسری بیوی بنالو‘۔

یہ بھی پڑھیںعرفی جاوید کو پولیس نے انکوائری کیلئے طلب کرلیا

اس سے قبل  بھارت کی معروف اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انکا کہنا تھا کہ ’ممبئی میں  میرے لیے کرائے کے اپارٹمنٹ کی تلاش مشکل ہوگئی کیوں کہ مسلمان مجھے میرے پہناوے اور ہندو مالکان مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گھر کرائے پر نہیں دینا چاہتے ‘۔

یہ بھی پڑھیںعرفی جاوید کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

انہوں نے کہا تھا کہ ’ کچھ مالکان کو سیاسی  دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا اپارٹمنٹ تلاش کرنا مشکل ہوگیا ‘۔

واضح رہے کہ عرفی جاوید کو  ان کے کپڑوں کی وجہ سے ریپ اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں جب کہ بھارتی وزیر کی جانب سے عرفی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے۔

 

Exit mobile version