فلم میکر شرمین عبید چناٸے نے پنک پیپلز بس کو بہترین اقدام قرار دے دیا ہے۔
حال ہی میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چناٸے نے پنک پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اس سروس کو بہترین اقدام قرار دیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم میکر شرمین عبید چناٸے نے کہا کہ کراچی کی خواتین کے لیے یہ بہترین اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ بس مختلف روٹس پر بھی چلے۔
سندھ حکومت کا بہترین اقدام، کراچی کی خواتین کیلئے بس سروس کا آغاز
سندھ حکومت کی جانب سے بہترین اقدامات کی پیش نظر کراچی کی خواتین کیلئے نئی بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں دفاتر میں خاس طور پر ملازمت پیشہ خواتین کے لئے پنک بس سروس کے نام سے نئی بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں صرف خواتین باحفاظت سفر کر سکتی ہیں۔
سندھ حکومت کا بہترین اقدام
کراچی میں خواتین کیلئے نئی بس سروس شروع
پیپلز پارٹی کی رہنما سسی پلیجو کی بول نیوز سے خصوصی گفتگو #BOLNews #PinkBusService@JatoiTalha @SassuiPalijo pic.twitter.com/Ek6MIRBgjv— BOL Network (@BOLNETWORK) February 1, 2023
اس بس میں لیڈی کنڈٹر موجود ہوں گی اور اس بس کا کرایہ بھی صرف 50 روپے مقرر کیا گیا ہے جو کہ ابتدائی طور پر ماڈل کالونی ، شاہراہِ فیصل تا ٹاور روٹ پر چلائی جائیگی۔
یہ پنک بس سروس دفتری اوقات میں صبح اور شام کے اوقات میں ہر 20 منٹس کے بعد چلے گی اور دفتری اوقات کے بعد معمول کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی۔
پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی زبیر چنہ کا کہنا تھا کہ پہلے بسوں میں خواتین کے لیے صرف ایک کمپارٹمنٹ ہوتا تھا، اس لیے خواتین کے لیے بھی خواتین کے لیے شروع کیا ہے ۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پنک بس سروس سےخواتین کوسفری سہولیات ملیں گی اور بسوں کی تعدادمیں اضافہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بس سروس عوام کی پراپرٹی ہے،عوام بسوں کاخیال اپنی ذاتی گاڑی کی طرح کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز بس سروس کو مختصر عرصہ میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے، شرجیل انعام میمن
