Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کب ریلیز ہوگی؟ کرن جوہر نے اعلان کردیا

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فلمساز کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی کہانی‘ اپریل کے بجائے اب 28 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ جلد ہی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

 اس فلم کے میں کرن جوہر بھی کئی برسوں کے بعد ڈائریکشن کے میدان میں دکھائی دیں گے ، کرن جو ہر نے جس فلم کی آخری بار ڈائریکشن کی تھی وہ فلم  اے دل ہے مشکل تھی جوکہ  2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کے ساتھ ٹرول ہونے پر کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی

راکی اور رانی کی پریم کہانی  پہلے فروری اور پھر اپریل 2023 میں ریلیز ہونے والی تھی  ملتوی کر دی گئی۔

 اس بار جوفلم کی ریلیز کی تاریخ طے کی گئی ہے ایسا کہا جا رہا ہے کہ یہ فائنل ہو گی اس کے بعد اس کو تبدیل نہیں‌ کیا جائیگا ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version