Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’جوان‘ کے سیٹ سے شاہ رخ خان کی تصاویر لیک ہو گئیں

پٹھان کی سپرہٹ کامیابی کے بعد اب بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی ایکشن فلم ’جوان‘ کا ان کے فینز کو بے صبری سے انتظار ہے۔

گزشتہ روز فلم جوان کے سیٹ سے شاہ رخ خان  کے اس فلم میں نئے لُک کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی جوکہ کافی وائرل بھی ہو گئی ہے۔

جوان فلم کی کہانی اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا تاہم فلم اس سال 2 جون کو ریلیز ہونے کی امید ہے۔

 یہ فلم ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم  زبانوں میں ریلیز کی جائے گی، جس کے ہدایتکار ایٹلی ہیں۔

جوان کا ٹیرز

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی اس نئی ایکشن فلم جوان کا ٹیزر جیسے ہی سامنے آیا تو  اسے ہالی ووڈ فلم کی نقل قرار دے دیا گیا۔

فلم نا قدین اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کا لُک ہالی ووڈ کی فلم ڈارک مین سے نقل کیا گیا ہے، جس میں لیام نیسن نے اداکاری کی۔

جوان کے ٹیزر میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ کنگ خان کے سراور چہرے پر اسی طرح سفید پٹی بند ھی ہوئی ہے ، جس طرح ڈارک مین کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس انداز کو دیکھتے ہوئے اسے ہالی ووڈ فلم ڈارک مین کی نقل قرار دیا۔

Exit mobile version